اہم خبریں

’تم تو بہت موٹے ہو‘ خاتون نے یہ کہہ کر آدمی سے تعلق قائم کرنے سے انکار کیا تو اس نے انتہائی شرمناک کام کر ڈالا

’تم تو بہت موٹے ہو‘ خاتون نے یہ کہہ کر آدمی سے تعلق قائم کرنے سے انکار کیا تو اس نے انتہائی شرمناک کام کر ڈالا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے معروف انتہائی فربہ شخص نے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر سینٹ نیوٹس کا رہائشی44سالہ کرسٹوفر شوبرٹ نامی یہ شخص بہت زیادہ موٹاپے کا شکار ہے اور سوشل میڈیا پر خود کو ’بڑا گلے لگا کر پیار کرنے والا ریچھ‘ کہلاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ڈیٹنگ ویب سائٹ ’میچ ڈاٹ کام‘ پر اس کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی اور اس نے اسے اپنے گھر ملاقات کے لیے بلا لیا۔ خاتون نے دروازے پر اسے دیکھتے ہی مسترد کر دیا لیکن یہ ریچھ زبردستی اندر گھس گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”اس شخص نے اپنی پروفائل میں ایسی تصویر لگا رکھی تھی جس میں وہ بہت دبلا پتلا اور پرکشش دکھائی دیتا تھا تاہم جب میں نے اسے اپنے دروازے پر دیکھا تو مجھے شدید جھٹکا لگا۔ میں نے اسے دیکھتے ہی کہہ دیا کہ تم وہ شخص نہیں ہو جسے میں ویب سائٹ پر ملی تھی اور اب سامنے دیکھنے کے بعد میں تم سے نہیں ملنا چاہتی لیکن وہ زبردستی اندر گھس آیا۔ “ پولیس نے کرسٹوفر کو گرفتار کرکے آکسفورڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *