اہم خبریں

وہ ایک چیز جو مردوں کو ہفتے میں دو مرتبہ ضرور کھانی چاہیے، سائنسدانوں نے سخت ہدایت دے دی

وہ ایک چیز جو مردوں کو ہفتے میں دو مرتبہ ضرور کھانی چاہیے، سائنسدانوں نے سخت ہدایت دے دی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جو مرد زندگی میں گوشت اور ڈیری مصنوعات زیادہ استعمال کرتے ہیں اور پھل اور سبزیاں کم کھاتے ہیں انہیں ’پراسٹیٹ کینسر‘ ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہوتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جسے ہفتے میں دو بار کھا کر اس خطرے کو انتہائی کم کیا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ چیز ’مشرومز‘ ہیں۔ جاپان کی ’ٹوہوکو یونیورسٹی سکول آف پبلک ہیلتھ‘ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو مرد ہفتے میں دو بار مشرومز کھاتے ہیں ان کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 8فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

جو مرد ہفتے میں تین یا اس سے زائد بار مشرومز کھاتے ہیں ان کو پراسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ 17فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر شو ژینگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ مشرومز مردوں کو پراسٹیٹ کینسر سے بچاتے ہیں تاہم مشرومز اور اس بیماری کے درمیان کیا تعلق ہے؟ یہ جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔“ واضح رہے کہ پراسٹیٹ کینسر بڑھتی عمر میں اکثر مردوں کو لاحق ہوتا ہے۔ 2018ءمیں دنیا بھر میں اس کینسر کے 12لاکھ نئے مریض سامنے آئے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *