اہم خبریں

معروف بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا حکم آگیا

معروف بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا حکم آگیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشاپٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امیشا پٹیل کے خلاف اجے کمار سنگھ نامی شخص نے فراڈ اور چیک باﺅنس ہونے کے الزامات کے تحت بھارتی شہر رانچی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر رانچی کی ایک مقامی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رانچی پولیس امیشاپٹیل کو گرفتار کرنے کے لیے ممبی جائے گی۔ امیشاپٹیل اور اس کے بزنس پارٹنر کونال نے ایک فلم بنانے کے لیے مدعی سے اڑھائی کروڑ روپے لیے تھے۔ انہوں نے مدعی کو یقین دلایا تھا کہ 2018ءمیں فلم کی ریلیز کے بعد وہ اس کا پیسہ واپس کر دیں گے۔ وہ فلم اب تک ریلیز نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے مدعی کا پیسہ واپس کیا ہے۔ انہوںنے کچھ عرصہ قبل مدعی کو 3کروڑ روپے کا ایک چیک دیا تھا جو باﺅنس ہو گیا

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *