اہم خبریں

وہ بھارتی شخص جس نے دبئی میں پاکستانی شہری کو رہا کروا کر پاکستان بھجوا دیا

وہ بھارتی شخص جس نے دبئی میں پاکستانی شہری کو رہا کروا کر پاکستان بھجوا دیا

دبئی سٹی (نمائندہ خصوصی)13 قیدیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدری کا سامنا تھا لیکن ان کے پاس ہوائی ٹکٹ خریدنے کے کوئی اخراجات نہیں تھے لیکن بھارتی کاروباری شخصیت نے انہیں واپس اپنے اپنے ممالک بھجوا کر ان کی زندگی میں رنگ بھر دیئے ہیں ، تمام کے تمام افراد 14 اکتوبر کو جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کاروباری شخصیت اور پہل انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ کے چیئرمین جوگیندر سنگھ سالاریا نے 13 قیدیوں کیلئے وطن واپسی کی ٹکٹس کے اخراجات خود برداشت کیے ہیں ،ان قیدیوں کا تعلق پاکستان ، بنگلہ دیش ، یوگانڈا ، افغانستان ، نائیجریا ، چین اور ایتھوپیا سے ہے ، سالاریا کاکہناہے کہ یہ تمام افراد معمولی جرائم میں جیل میں قید تھے تاہم ان کی سزا پوری ہو چکی تھی ، لیکن بدقسمتی سے یہ تمام افراد ہوائی ٹکٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹرسٹ دبئی پولیس کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہاہے جس میں خون کے عطیے کی کمپینز بھی شامل ہیں ، اور اب ہم 13 لوگوں کو گھر بھیجنے میں ان کی مدد کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پیاروں سے مل سکیں ۔ان کا کہناتھا کہ پولیس حکام ہمیں قیدیوں کے ناموں کی فہرست فراہم کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر معمولی جرائم پر سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں اور ان کے پاس واپس جانے کے وسائل نہیں ہوتے اور ساتھ ہی کوئی ان کی مدد کیلئے بھی نہیںآتا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی کاروباری شخصیت سالاریا نے تھر پارکرکے علاقے میں پانی کے 60 ہاتھ سے چلانے والے پمپ لگائے تھے جس نے عالمی دنیا کی توجہ بھی حاصل کر لی تھی ۔سالاریا 1993 سے دبئی میں ہی رہائش پذیر ہے اور وہ پاکستان میں فلاحی کام کرنے والے کارکنوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ میں رہتے ہیں ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *