ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران بزرگ خاتون سے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران بزرگ خاتون سے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

برازیلیا(نمائندہ خصوصی)برازیل میں ایک بزرگ خاتون ادویات خریدنے کیلئے قریبی فارمیسی میں گئی جہاں ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا لیکن اس ڈکیتی کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی دیکھ کر دنگ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران دو ڈاکو دکاندار کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اتنی دیر میں گھبرائی ہوئی بزرگ خاتون نے اپنے پیسے نکالے اور ڈاکو کو دینے کی پیشکش کی لیکن اس نے پیسے لینے سے انکار کر دیا اور بلکہ اس کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا ۔یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو بزرگ خاتون کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر انہیں سے نرمی سے پیش آ رہاہے اور ساتھ ہی ان کے ماتھے پر بھی بوسہ دیتا ہے ۔فارمیسی کے مالک سیمول المیڈا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب خاتون نے ڈکیت کو پیسے دینے کی پیشکش کی تو اس نے لینے سے انکار کر دیا اور کہا آپ خاموش رہ سکتی اور مجھے آپ کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے ۔ڈاکوﺅں نے دکان سے مجموعی طور پر 240 ڈالر چرائے جبکہ ساتھ جاتے ہوئے فارمیسی سے کچھ اور چیزیں بھی لے گئے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *