کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے 72ویں یوم سیاہ کی تقریب

کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کے 72ویں یوم سیاہ کی تقریب

(محمد عرفان شفیق۔ کویت) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام کشمیر کے 72ویں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ کویت میں بسنے والے کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کے سنائے گئے۔ ہیڈ آف مشن اشعر شہزاد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔انہوں نے کہا کہ 72سال قبل بھارتی جارحیت سے ہمارے کشمیری بہن بھائی آزادی کو ترس رہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ 5اگست کی جارحیت نے 8ملین کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور زندگی کی سہولتوں سے محروم کیا ہوا ہے۔ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دفعہ 370کو فی الفور ختم کیا جائے اور بھارتی جارحیت اور کرفیو سے مقبوضہ کشمیرکی عوام کو رہائی ملے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *