بھارتی لیگ میں سپاٹ فکسنگ پر دو کھلاڑی گرفتار

بھارتی لیگ میں سپاٹ فکسنگ پر دو کھلاڑی گرفتار

کرناٹکا (نمائندہ خصوصی) بھارت میں جاری کرناٹکا پریمیر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کرنے پر 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں فائنل جیتنے والی ٹیم کا کپتان بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا پریمیر لیگ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے اور پولیس نے لیگ میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں فائنل ہارنے والی ٹیم بیلی ٹکرز کا کپتان سی ایم گوتم اور کھلاڑی ابرار قاضی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی ایم گوتم اور ابرار قاضی نے فائنل میں سلو بیٹنگ کیلئے 20لاکھ وصول کئے، بکیز اور پلیئرز میں رابطہ کار کی گرفتاری کے بعد دائرہ کار بڑھایا گیا، کرناٹکا پریمیر لیگ میں فکسنگ پر پہلے بھی 7 افراد گرفتار کیے گئے تھے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *