اہم خبریں

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بیرون ملک روانگی کیلئے سپیشل دوائی دے دی، مگر ان کے باہر جانے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو بیرون ملک روانگی کیلئے سپیشل دوائی دے دی، مگر ان کے باہر جانے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے وی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو باربار سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی۔

اپنے ایک ٹرئٹ میںمریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی ای سی ایل سے نام نہ نکلنے وی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ۔ڈاکٹرز نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں سٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کو باربار سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی.ڈاکٹرز پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ایسا خطرہ مول نہیں لے سکتے جس سے کوئی اور نقصان ہو جائے۔

مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھ گئی ہے،پلیٹ لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں،ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ اس دوران کوئی حادثہ نہ ہوجائے ۔کسی طبی حادثہ کی صورت مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معالجین کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق گذرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *