اہم خبریں

لندن پراسرار دھماکے سے گونج اٹھا،میلوں دور تک گونج سنی گئی

لندن پراسرار دھماکے سے گونج اٹھا،میلوں دور تک گونج سنی گئی

لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی دارالحکومت لندن پراسرار اور دھماکے دار آواز سے گونج اٹھا۔کئی میل تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر درجنوں لوگوں کے پیغامات بتا رہے ہیں کہ دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا ہے۔واقعے پر میٹروپولیٹن پولیس کابھی ردعمل آگیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں گونجنے والی زور دار آوازوں سے آگاہ ہے ۔ یہ آوازبالا صوتی رفتار پر اڑنے والے رائل ایئر فورس کے جنگی طیاروں کی تھی۔ عوام کیلئے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے

آئزک میٹر نے ٹویٹ کیا کہ دھماکہ شمال ، شمال مغرب، مشرق اور جنوب مغربی علاقوں میں سنا گیا۔

جیس کے مطابق لوگ ٹوٹنہم سے سینٹ البانز تک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے دھماکہ سنا ہے۔(یہ فاصلہ تقریبا پچیس میل بنتا ہے)

عمر چوہدی لکھتے ہیں کہ وہ اور ان کی اہلیہ ہیلی کاپٹرزاور سائرنز کی آواز سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا یہ بات پریشان کن ہے کہ آ پ کے بچے ہوں اور کچھ ایسا ہوجائے۔

میڈیسن کے مطابق ”یہ کوئی عام دھماکہ نہیں تھا بلکہ پورے لندن اور قریبی علاقے ہیرٹفورڈ شائر میں سنا گیاہے۔اس نے مجھے ڈرا دیا اور یوں لگا جیسے دنیا ختم ہونے والی ہے۔“

پراسرار دھماکے سے متعلق سکیورٹی حکام کی جانب سے ابھی کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *