اہم خبریں

میچ کے دوران جھگڑا، نوجوان کرکٹر قتل

میچ کے دوران جھگڑا، نوجوان کرکٹر قتل

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ ماڈل ٹاون میں نو جوان کو دوران کرکٹ میچ تلخ کلامی پر سر میں بلے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے۔ قتل ہونے والے نوجوان کی عمر 27 سال بتائی جا رہی ہے۔
دنیا نیوز پولیس کا کہنا ہے کہ دوران میچ ہار جیت پر تلخ کلامی ہوئی تو مخالف ٹیم نے سر پر بلے مارے۔ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *