اہم خبریں

آسٹریلیا کے آگے پاکستانی بلے باز ڈھیر ، فالو آن کی تلوار لٹکنے لگی ، میچ گرفت سے باہر

آسٹریلیا کے آگے پاکستانی بلے باز ڈھیر ، فالو آن کی تلوار لٹکنے لگی ، میچ گرفت سے باہر

ایڈیلیڈ (نمائندہ خصوصی)ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے آغاز پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کر دیاہے اور اب آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا لیے ہیں تاہم اب بھی 389 رنز کا خسارہ باقی ہے جس کے باعث پاکستان پر فالو آن کی تلوار لٹک گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسرے روز تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی جس میں وارنر نے نہایت شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 335 رنز کی اننگ کھیلی اور بڑا سکور سجانے میں ٹیم کو بڑی مدد فراہم کی جبکہ وہ ناقابل شکست بھی رہے ۔ ان کے بعد مارنوس لامبوشین نے 162 رنز اور سٹیو سمتھ نے 38 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ محمد عباس، ڈیبیوٹنٹ محمد موسیٰ، یاسر شاہ، افتخار احمد اور اظہر علی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹوں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی اور باولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوپایا ۔آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 97 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ سینچری مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی نصف سینچری بھی نہ بنا پایا ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پولین لوٹتا چلا گیا ۔ شان مسعود نے 19، امام الحق نے 2، اظہر علی نے 9، اسد شفیق نے 9 اور افتخار احمد نے 10 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان کوئی سکور نہ بنا سکے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *