اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان سے مصرکے سرمایہ کارنجیب ساویرس کی ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری،ہائوسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مشاورت

وزیراعظم عمران خان سے مصرکے سرمایہ کارنجیب ساویرس کی ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کاری،ہائوسنگ منصوبے اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مشاورت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان سے مصرکے سرمایہ کارنجیب ساویرس نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری ،ہاﺅسنگ منصوبے اورسیاحت کے شعبے میں سرکایہ کاری پر مشاورت کی گئی اس موقع معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔
قبل ازیں مصر کی امیرترین کاروباری شخصیت نجیب ساویرس پاکستان پہنچے تو نجیب ساویرس نے زلفی بخاری سے اہم ملاقات کی،وزیراعظم کے مشیرزلفی بخاری نے نجیب ساویرس کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اوراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے،نیا پاکستان بنانے میں آپ کا کردار بھی اہم ہوگا، جس کانجیب ساویرس نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے،پاکستان کے لوگ محنتی ،ثقافت پسند اور روایات کے امین ہیں۔
واضح رہے کہ نجیب ساویرس کاتعلق مصرکے سب سے بڑے کاروباری گھرانے سے ہے ،نجیب ساویرس آسٹریلیااور افریقا میں سونے کی کانوں کے مالک ہیں ،اس کے علاوہ نجیب ساویرس میڈیا ٹیلی کام کمپنی سمیت بڑی سرمایہ کاری کمپنیوں کے چیئرمین بھی ہیں ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *