اہم خبریں

پہلے نیا وزیر اعظم پھر آئین میں ترمیم، بلاول بھٹو نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر شرط رکھ دی

پہلے نیا وزیر اعظم پھر آئین میں ترمیم، بلاول بھٹو نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر شرط رکھ دی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پارٹی نےسابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست
ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اُمید ہے اس کے مثبت نتائج آئیں گے،ہم آرمی ایکٹ میں ترمیم اتفاق رائے سے چاہتے ہیں لیکن وزیر اعظم ایسا نہیں چاہتے ، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کاکردار مثبت ہوگا،وزیر اعظم ابھی تک کنٹینر پر کھڑے ہیں،اِن کے رویے کی وجہ سے ملک کا اور ہر ادارے کا نقصان ہو رہا ہے لہٰذا میں سمجھتاہوں کہ پہلے ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا اور پھر ترمیم ہوگی۔
نجی نیوزچینل کےمطابق اپنےوالدسےملاقات کےبعدمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےبلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ حکومتی ڈاکٹرزنےآصف زرداری میں متعددبیماریوں کی نشاندہی کی ہے،ہمیں پاکستانی ڈاکٹرز پراعتمادنہیں ہے،آصف زرداری نےضمانت کی درخواست دینےسےروکاتھا تاہم اَب آصفہ بھٹو نے آصف زرداری کودرخواست ضمانت کیلئے آمادہ کرلیا ہے،اَب ہم عدالت میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائرکریں گے اورکل تک یہ درخواست ضمانت دائر ہو جائے گی ، امید ہے کہ اِنہیں میڈیکل بیل جلد مل جائے گی تاکہ ڈاکٹروں کے تجویز کردہ پروسیجر پر عمل کیاجاسکے،ہم چاہتے ہیں صدر زرداری کاڈاکٹروں کے تجویز کردہ پروسیجرکے مطابق جلد اَزجلد علاج ہو،ہم سب صدر زرداری کی صحت کیلئے دعاگو ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہصدرزرداری کیساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، صدر زرداری آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نظریے اور منشور سے سمجھوتہ کرنے کوتیار نہیں ہے، چاہے وہ 18 ویں ترمیم کی بات ہو چاہے جمہوریت کی بات ہو یا میڈیا کی آزادی کی بات ہو ؟پاکستان پیپلزپارٹی اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مظفر آباد کا جلسہ بہت کامیاب رہا،کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نےجلسےمیں شرکت کی،اَب ہم نے ایک بڑا تاریخی فیصلہ کیاہے کہ پیپلز پارٹی اِس سال27دسمبرکو شہید محترمہ بےنظیربھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائے گی ،یہاں سے پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک واضح پیغام پورے ملک اور پوری دنیا کیلئے سامنے آئیگا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف اور صرف عوام ہیں،پی پی پی یہ جدوجہد آخری دم تک اوراس وقت تک کرے گی جب تک ہم اس ملک کی تمام تر طاقت عوام تک منتقل نہیں کردیتے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں، اس سے ہمیں کافی گائیڈ لائن ملے گی ،قانونی ماہرین کی رائے یہی ہے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ایک آئینی ترمیم لانی پڑے گی،اِس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کا کردار مثبت ہوگا، ہم چاہتے ہیں ایک اتفاق رائے پیدا ہو مگر ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے جیسے پہلے کشمیر ، معیشت جمہوریت اورگورننس پر پیدا نہیں کرسکے،وزیراعظم کے کردار سے ہم کوئی اُمید نہیں رکھ سکتے،جوحکومت تین ماہ میں ایک نوٹیفکیشن نہیں بنا سکی جو 15 ماہ تک ایک قانون سازی نہیں کرسکی، آئین میں ترمیم کرنا مجھے تو بڑا مشکل لگ رہا ہے کہ حکومت چھ ماہ میں اتفاق رائے پیدا بھی کرے گی اورترمیم بھی کرے گی ،آئین میں ترمیم عمران خان کی حکومت کا بہت بڑا امتحان ہوگا،ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے نہیں چارہے،وزیراعظم نے ہر بات کو غیر سنجیدگی سے لیا ہے،وزیراعظم کے کردار کی وجہ سے ایک منفی اثر پڑا ہے،ہم چاہتے ہیں اس معاملے پر افہام و تفہیم ہو لیکن وزیراعظم کے بیانات اس کے برعکس ہیں،ہمارا وزیراعظم غیر سنجیدہ اور ہر معاملے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتاہے، آج تک یہ خان پی ٹی آئی کا لیڈر ہے ملک کا لیڈر نہیں ہے ،آج تک وہ کنٹینر پر کھڑا ہے، اس کی وجہ سے ہماری معیشت سیاست اور اداروں کوبھی نقصان پہنچ رہا ہے، ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم ہر موقع پر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتا ہے،میں سمجھتا ہوں پہلے ہمارا نیا وزیراعظم ہوگا پھر آئینی ترمیم ہوگی ۔
بلاول نے کہاکہ فارن فنڈنگ کا کیس صرف تحریک انصاف کا ہے،افسوس فارن فنڈنگ کیس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا،ہمارا کوئی فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے،پیپلزپارٹی کےخلاف فارن فنڈنگ کاجھوٹا کیس بنایا گیا،پیپلزپارٹی نے فنڈنگ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا۔اُنہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے نام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے وزیراعظم کو بھیجے گئے ہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *