اہم خبریں

سبزی کی دکان سے چور پیاز لوٹ کر چلے گئے، کیش چھوڑ گئے

سبزی کی دکان سے چور پیاز لوٹ کر چلے گئے، کیش چھوڑ گئے

کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ٹماٹروں کے مہنگے ہونے کا غوغا ہے جبکہ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیاز کی قیمت 100بھارتی روپے (تقریباً 215پاکستانی روپے) سے اوپر جا چکی ہے۔ ایسے میں وہاں ایک دکان میں پیاز کی چوری کی ایک حیران کن واردات سامنے آگئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے علاقے ستاہاتا میں اکشے داس نامی دکان دار کی دکان میں چوری کی یہ انوکھی واردات ہوئی جہاں رات کے وقت چور دکان میں گھسے اور پیاز چوری کرکے لے گئے جبکہ نوٹوں سے بھرے گلے کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔
رپورٹ کے مطابق اکشے داس کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ روز میں نے صبح دکان پر گیا تو دکان کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔ میں اندر داخل ہوا تو ہر چیز ادھر ادھر بکھری پڑی تھی۔ میں پریشان ہو گیا کہ رات کو چوری ہو گئی ہے۔ میں نے گلہ دیکھا تو اس میں پیسے جوں کے توں موجود تھے۔ پھر میں نے باقی سامان دیکھا تو ہر چیز موجود تھی، صرف پیاز کی بوریاں غائب تھیں۔“ اکشے داس کے مطابق اس کی دکان میں 50ہزار روپے کے پیاز پڑے تھے جو سب کے سب چوری ہو گئے۔ پولیس نے اس واردات کا مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *