اہم خبریں

اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا

اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔ فیس بک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں ہیں اور ایسا کہنا افسوسناک ہے۔ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔

آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ سے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاﺅنٹس بند کرتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں دفتر نہیں ہے اس لیے وہ حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، فیس بک انتظامیہ بہتر روابط کیلئے پاکستان میں دفتر قائم کرے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *