اہم خبریں

اس تصویر میں چھپا راز پکڑنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

اس تصویر میں چھپا راز پکڑنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں لوگ کسی سڑک پر موجود ہیں اور اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ نے اسے دیکھا؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود افراد کے پیر کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب قدم بھر رہے ہیں۔

یہ حیران کن ہے کہ اتنے اجنبی افراد ایک ہی انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائیں گے بلکہ ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔

مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی ایک گھنٹے کے دوران سینکڑوں تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔

فوٹوگرافر کے مطابق میں نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔

فوٹو گرافر کے مطابق وہ اس طرح کی تصاویر میں کسی مذاق یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ مثالی رنگوں یا فنکارانہ انداز کو پیش کرنے کے لیے لیتا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *