اہم خبریں

حضرت عیسی بھی مہاجر تھے، مہاجروں سے نہ ڈریں

حضرت عیسی بھی مہاجر تھے، مہاجروں سے نہ ڈریں

میلان میں سین کارلو انسٹیٹیوٹ میں بچوں سے خطاب کرتے ہوئے پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ کا اسلحہ نہ ہوتا تو افغانستان، شام اور یمن میں جنگ نہ ہوتی۔ ان ممالک کے امیر افراد اسلحہ بچوں اور لوگوں کو مارنے کیلئے بیچتے ہیں۔

انہوں نے یورپ اور امریکا کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ممالک میں خاندانوں کی تباہی کے ذمے دار اسلحہ بیچنے والے ممالک ہیں، ایسے ممالک کے مہاجرین سے محبت کریں، انہیں ملک بدر نہ کریں، ان ممالک میں اسلحہ نہ ہوتا تو یہ جنگ سے آزاد ہوتے۔

مہاجرین کی کفالت پر زور دیتے ہوئے پاپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عیسی بھی مہاجر تھے، مہاجروں سے نہ ڈریں، دلوں اور زمین پر دیوار بنانے والوں سے خبردار رہیں۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *