اہم خبریں

گلوکارہ میشاشفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا

گلوکارہ میشاشفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوکارہ میشاشفیع اور علی ظفر کا تنازع سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میشا شفیع نے لاہورہائی کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے گواہوں پرجرح موخرکرنے کی اجازت نہیں دی،ٹرائل کورٹ نے کہا گواہوں پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی،گواہوں پرجرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گواہوں کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پرجرح کرنا ممکن نہیں،گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے،لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی،قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گواہوں پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *