اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کا جلد ملاقات پر اتفاق

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کا جلد ملاقات پر اتفاق

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سربراہ ملاقات جلد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اِن نے اتفاق کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ویت نام میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اِن کی دوسری ملاقات ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ امریکانے شمالی کوریا سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملاقات چھوڑ کر اپنے اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے تھے۔شمالی کورین لیڈر کم جونگ اِن کا کہناہے کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کیلئے تیارہیں اور وہ پورا سال انتظار کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہہ دیاہے کہ کم جونگ اِن سے تیسری ملاقات جلد ہوگی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *