اہم خبریں

پارلیمانی سیکریٹری برائے ایجوکیشن وجیہہ اکرم کی فرانس آمد کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشایہ

پارلیمانی سیکریٹری برائے ایجوکیشن وجیہہ اکرم کی فرانس آمد کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشایہ

پیرس ، پارلیمانی سیکریٹری برائے ایجوکیشن محترمہ وجیہہ اکرم کی فرانس آمد کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے ان کے اعزاز میں اعشایہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذولفقار جتالہ،سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی،چئیرمین گلزار لنگڑیال،وائس چئیرمین شیخ نعمت اللہ ،پارٹی ترجمان ناصرہ فاروقی،صدر یوتھ ونگ طارق ندیم ارائیں سمیت سینئر رہنماؤں ماجد چیمہ،اعجاز جٹ،چودھری منور جٹ،ابوبکر گوندل،یاسر قدیر،رانا عمران عارف،حاجی ابرار لہری ،فضل مغل،خرم رانجھا،مبارک جدون،آکف غنی ،نقاش جدون،شہزاد بٹ ،شبانہ چودھری اور سومیہ بابری نے شرکت کی ،
اس موقع پر وجیہہ اکرم نے تحریک انصاف فرانس کے اراکین کا شاندار ضیافت پر شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انھیں ان سے مل کر دلی خوشی ھوئی، انہوں نے پاکستان میں ایجوکیشن کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ممبران کے سوالات کے تفصیلی جواب دیے،انھوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان مشکلات کے دور سے نکل آئے گا اور پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہونے کو ہے ،
تقریب کے آخر میں اٹھائیس اپریل کو پیرس میں ہونے والے یورپین کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کنوینشن کے انقعاد لیے ایک آرگنائزانگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کنوینشن کے تمام معاملات کو دیکھے گی کمیٹی کے ممبران کے نام یہ ہیں
میاں ذولفقار جتالہ،آصفہ ہاشمی،گلزار لنگڑیال،یاسر قدیر،شیخ نعمت اللہ،مبارک جدون،حاجی ابرار لہری ،ناصرہ فاروقی

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *