اہم خبریں

فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن

فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاؤن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاﺅن ہو گئی ہے اور صارفین اس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ کی سروسز دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئیں جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اَپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ابتدائی طور پر سروس متاثر ہونے پر صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سروس میں ایرر آتا ہے اور صارف کو پیغام ملتا ہے کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے،فیس بک کے ساتھ موبائل فون کی معروف پیغام رسانی کی اپیلیکیشن ’’واٹس ایپ‘‘ کی سروس بھی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی جبکہ فوٹو شیئرنگ ایپ’’ انسٹاگرام‘‘ کے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹویٹر پر واٹس ایپ ڈاؤ ن کا ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیاہے اور دنیا بھر سے صارفین فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر رسائی نہ ملنے سے متعلق اپنے اپنے تجربات کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔واضح رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام ،فیس بک کی ہی ملکیت ہیں ۔یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کی 13 اور 14 تاریخ کی درمیانی شب بھی فیس بک، میسنجر اور انسٹا گرام کو تاریخ کی بدترین بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کئی گھنٹوں تک سوشل میڈیا ایپس استعمال نہ کرسکے تھے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *