اہم خبریں

گلیکسی S10 کا فنگرپرنٹ سینسر بھی ’دھوکے باز‘ نکلا، ایسی چیز سے کھل گیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

گلیکسی S10 کا فنگرپرنٹ سینسر بھی ’دھوکے باز‘ نکلا، ایسی چیز سے کھل گیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹیکنالوجی کمپنیز اپنے موبائل فونز کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ نہ کچھ ایسے طریقے نکل ہی آتے ہیں کہ ہر طرح کی ٹیکنالوجی ناکام ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ حال ہی میں متعارف کرایا جانے والا گلیکسی S10 بھی محفوظ نہیں ہے کیونکہ ایک صارف اپنی انگلی کے تھری ڈی پرنٹڈ ماڈل کے ذریعے اسے ان لاک کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسے یہ کام کرنے میں محض 13 منٹ ہی لگے۔

ڈارک شارک نامی اس صارف نے معروف ویب سائٹ ’امجر‘ پر کی گئی ایک پوسٹ میں اپنی کامیابی سے متعلق اعلان کیا۔ سب سے پہلے اس نے شیشے کے گلاس پر بنے اپنے فنگرپرنٹ کی تصویر بنائی اور پھر فوٹوشاپ کا استعمال کرنے کے بعد سافٹ وئیر کے ذریعے اس کا تھری ڈی ماڈل تیار کیا۔

صارف کا کہنا ہے کہ اسے صرف تین مرتبہ کوشش کرنے پر ہی وہ اپنے فنگرپرنٹ کا حقیقت سے قریب ترین تھری ڈی ماڈل تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا جسے استعمال کرتے ہوئے فون ان لاک کر لیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلیکسی S10 میں روائتی فنگرپرنٹ سینسر کی بجائے الٹراسانک فنگرپرنٹ سینسر استعمال کیا گیا ہے۔

صارف کا کہنا ہے کہ یہ خامی انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ دنیا بھر میں بہت سارے بینکنگ اور کیش کمپنیز اس سسٹم پر منتقل ہو رہی ہیں اور اس سسٹم کو دھوکہ دینے کیلئے حیرت انگیز طور پر صرف ایک تصویر، تھری ڈی ماڈلنگ سافٹ وئیر اور تھری ڈی پرنٹر کی ضرورت ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *