اہم خبریں

آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات،پاکستان کو امہ میں بلند مقام کاحامل قراردیدیا

آرمی چیف سے امام کعبہ کی ملاقات،پاکستان کو امہ میں بلند مقام کاحامل قراردیدیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی ، اس موقع پر پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کے اندر بلند مقام پر فائز ہے ۔

دریں اثناءآرمی چیف سے اردن کے چیف آف سٹاف سٹریٹیجک پلاننگ نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔عسکری سربراہان نے مسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبے میں تعاون کے فروغ جبکہ پاک اردن افواج میں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں بھی تعاون میں اضافے کیلئے اتفاق کیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *