اہم خبریں

وزیر اعلیٰ سندھ نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق وفاق کوخبر دار کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے اٹھارویں ترمیم سے متعلق وفاق کوخبر دار کردیا

کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سب سن لو اٹھاویں ترمیم ختم نہیں ہوگی جس نے سندھ کی تقسیم کا سوچا اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سب سن لیں اٹھارہویں ترمیم ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا متحدہ قومی موومنٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ جس نے سندھ کی تقسیم کا سوچا وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، ایم کیو ایم اراکین کو کسی کے پریشر میں آ کر لیڈر تبدیل کرنے کا طعنہ بھی دیا۔

ا س موقع پر سندھ اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ سپیکر نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ آپ لوگ بیٹھ جائیں، جب آپ کی قرارداد آئے گی تب بات کریں جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ اراکین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے انہیں دھتکار دیا، یہ آج کل پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہیں۔ بہت جلد انہیں تحریک انصاف کا بھی پتا چل جائے گا۔ ان کی پرانی عادت ہے، بولتے رہیں گے، رولز کا پتا نہیں اور باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بھٹو کو مانتی ہے، یہ کچھ بھی کہیں، ہمارا لیڈر ایک ہے اور ہمیشہ مانتے ہیں، کوئی اور صوبائی حکومت تھر جیسا منصوبہ نہیں لا سکی۔ فیز ٹو کے پلانٹ کی کنسٹریکشن بھی شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے سے کم یہ کامیابی نہیں ہے۔ تھر کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تھر نے پاکستان کو تبدیل کردیا ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں تھرکول منصوبہ دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ تھرکول منصوبے میں بہت مشکلات آئیں۔ اس منصوبے پر کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں تھالیکن ہم نے آصف زرداری کی قیادت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *