اہم خبریں

پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب تبدیل،کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کوانسپکٹر جنرل تعینات کردیا گیا

پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب تبدیل،کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کوانسپکٹر جنرل تعینات کردیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیاہے جبکہ سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کے لئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلاجن کو آئی جی تعینات کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پولیس اصلاحات میں سست روی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ناخوش تھے اور اس وجہ سے امجد جاوید سلیمی کوعہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *