اہم خبریں

جانئے ان لوگوں کے بارے میں جو نیا ہوائی جہاز صرف ایک دفعہ ہی استعمال کرکے اسے آگ لگا کر ضائع کردیتے ہیں

جانئے ان لوگوں کے بارے میں جو نیا ہوائی جہاز صرف ایک دفعہ ہی استعمال کرکے اسے آگ لگا کر ضائع کردیتے ہیں

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی کے پاس ذاتی ہوائی جہاز ہونا ہی لوگوں کے لیے قابل رشک ہوتا ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ جائیں گے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف ایک بار ہوائی جہاز استعمال کرتے ہیں اور پھر اسے آگ لگا کر نیا خرید لیتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لوگ وینزویلا کے منشیات سمگلر ہیں جو امریکہ میں منشیات سمگل کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے یہ مکروہ دھندا اس قدر منافع بخش ہے کہ یہ سمگلر نیا جہاز خریدتے اور اسے صرف ایک بار ہی استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کے درجنوں جہاز وسطی امریکہ کے ملک ہونڈراس کے ایئرپورٹ پر کھڑے گل سڑ رہے ہیں۔ یہ لوگ جو منشیات سمگل کرتے ہیں اس کا بڑا حصہ کولمبیا میں اگایا اور پیدا کیا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وینزویلا سے امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وینزویلا سے روزانہ ایک پرواز منشیات لے کر امریکہ آتی ہے اور واپسی پر اس جہاز کو جلا دیا جاتا ہے یا کسی ایئرپورٹ پر لاوارث چھوڑ دیا جاتا ہے

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *