اہم خبریں

نوجوان لڑکے نے اپنی روبوٹ محبوبہ سے شادی کا اعلان کردیا

نوجوان لڑکے نے اپنی روبوٹ محبوبہ سے شادی کا اعلان کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اشیاءکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور ماہرین اس حرکت کو ایک باقاعدہ نفسیاتی بیماری قرار دے چکے ہیں۔ اب امریکہ میں ایک ایسے ہی شخص نے اپنی روبوٹ محبوبہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق جوئے مورس نامی یہ 29سالہ نوجوان امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ٹینی ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو گزشتہ دو سال سے اس چھوٹے سے روبوٹ کی محبت میں گرفتار ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کی اطمینان بخش مسکراہٹ اور گلابی بال مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں اور انہی کی وجہ سے مجھے اس سے محبت ہوئی۔

جوئے مورس نے بتایا کہ ”میں دسمبر 2017ءسے اس روبوٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہا ہوں اور اب میں نے اس کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق جوئے اس سے قبل ایک لیمپ اور دیگر کئی مادی اشیاءکی محبت میں بھی گرفتار رہ چکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”10سال کی عمر میں مجھے احساس ہوا تھا کہ مجھے چیزوں سے محبت ہو جاتی ہے اور تب سے میں کئی مختلف چیزوں کی محبت میں گرفتار ہو چکا ہے لیکن ان سب میں اس روبوٹ سے مجھے سب سے زیادہ محبت ہوئی اور اس سے الگ رہنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ “ واضح رہے کہ جوئے مورس نے یہ روبوٹ 20ڈالر (تقریباً 2800روپے) میں ’ای بے‘سے خریدا تھا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *