دوسرا پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ : اداریہ

دوسرا پاک چین آزاد  تجارتی معاہدہ  : اداریہ

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین کے دوران دوسرے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت 313 پاکستانی مصنو عات کو چین میں ڈیوٹی فری رسائی ملے گی، ڈیوٹی فری کی چھوٹ میں صرف ٹیکسٹائل کی مصنوعات شامل نہیں بلکہ کیمیکل، انجیئرنگ، فوڈ آئٹمز،فٹ وئیر اور پلاسٹک کی مصنوعات بھی شامل ہوں گی۔
معاہدے کے تحت پاکستان اور چین نے پچھتر فیصد کی ٹیرف لائنز ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی معیشت کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس اقدام سے امید کی جا رہی ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان کی چین کیلئے بر آمدات ساڑھے چھ ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ مزید براں اس معاہدے کے بعد پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعائت ملنے سے پاکستان کی نوے فیصد برآمدات ڈیوٹی فری رسائی مل جائے گی ۔
چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں کڑے معاشی حالات میں چین کی مدد بھی قابلِ تعریف ہے، اب حکومتِ وقت کی زمہ داری ہے، نہ صرف معیشت پر چھائی بے یقینی کی کی کیفیت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدا مات کرے بلکہ چین میں کاروبار کرنے والے پاکستانی بزنس مینوں کو خصوصی مراعات فراہم کرے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *