اہم خبریں

ہزار امیر برطانویوں کی فہرست، 81؍ ایشیائی، 2 پاکستانی دیگر بھارتی نژاد

ہزار امیر برطانویوں کی فہرست، 81؍ ایشیائی، 2 پاکستانی دیگر بھارتی نژاد

لندن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے ایک ہزار امیر ترین برطانویوں کی فہرست سنڈے ٹائمز نے جاری کردی ہے جس میں 81؍ ایشیائی نژاد ہیں اور ان میں 2پاکستانی اور دیگر بھارتی ہیں۔ دولتمندوں کی مکمل فہرست میں بھارت کے ہندوجا برادرز تیسری بار پہلے نمبر پر آئے ہیں جبکہ ایشیائی افراد کی فہرست میں ہندوجا بردار پہلے نمبر ہیں تاہم پاکستانیوں کا چھٹا اور 21واں نمبر ہے ۔ بیسٹ وے گروپ کے فیملی ارکان سر انور پرویز، ضمیر چوہدری اور یونس شیخ برطانیہ میں ایشیائی دولتمندوں کی فہرست میں اوپر آگئے ہیں جبکہ ان کی رینکنگ مجموعی طور پر دولتمند بزنسز میں بھی بہتر ہوئی ہے۔ سنڈے ٹائمز کی مرتب کردہ دولتمندوں کی فہرست میں بیسٹ وے گروپ کے فیملی ارکان سر پرویز اور گروپ کے سی ای او اور کنزرویٹیو فرینڈز آف پاکستان کے رہنماضمیر چوہدری کی دولت کا تخمینہ بالترتیب 3.54بلین پونڈز اور 1.755بلین پونڈز لگایا گیا ہے۔ سر انور پرویز کی دولت میں گزشتہ سال کی بنسبت 439ملین پونڈز جبکہ ان کے بھتیجے ضمیر چوہدری کی دولت میں 548ملین پونڈز کااضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں کو ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ان کے سیمنٹ اور بینکنگ کے کاروباری مفادات کو ان کی دولت کے تخمینہ میں شامل نہیں کیا گیا، ورنہ ان کی دولت کا تخمینہ بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ برطانیہ میں 40ایشیائی دولتمندوں کی فہرست میں سر انور پرویز نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ ضمیر چوہدری 12 ویں نمبر پر ہیں۔ بیسٹ وے ہول سیل کے چیئرمین یونس شیخ کی دولت کا تخمینہ 609ملین پونڈز لگایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 189ملین پونڈز زیادہ ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 84سالہ سر انور پرویز پاکستان میں گوجر خان سے 21سال کی عمر میں برطانیہ آئے اور بس کنڈیکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے 1976میں بیسٹ وے گروپ قائم کیا تھا۔ فہرست میں ٹاپ پر سری اور گوپی ہندوجا ہیں جو کہ ہندوجا برادرز کے نام سے مشہور ہیں

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *