اہم خبریں

”حسن علی اور فہیم اشرف کو باہر بٹھا دو اور ان کی جگہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

”حسن علی اور فہیم اشرف کو باہر بٹھا دو اور ان کی جگہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مایہ ناز سابق کرکٹر رمیز راجہ نے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں باہر بٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کی جگہ محمد حسنین اور جنید خان کی فارم چیک کرنا غلط فیصلہ نہیں ہو گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی فتوحات کی ایک وجہ یہ تھی کہ باؤلرز عمدہ باؤلنگ کے ذریعے حریف ٹیموں کو تیزی سے رنز بنانے سے روکتے تھے اور شاداب خان اس حوالے سے بہترین کردار ادا کرتے تھے لیکن ان کی جگہ کھیلنے والے یاسر شاہ نے سخت مایوس کیا ہے جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی رنز روکنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر باؤلرز جوز بٹلر کو محدود رکھنے میں کامیاب ہوتے تو قومی ٹیم کو اتنے بڑے ہدف کا تعاقب نہ کرنا پڑتا۔ فہیم اشرف کی باؤلنگ بالکل بے جان نظر آ رہی ہے جبکہ حسن بھی اپنا رعب و دبدبہ برقرار نہیں رکھ پا رہے اس لئے میرے خیال میں تیسرے میچ میں فہیم اشرف کو باہر بٹھاکر حسنین کو موقع دینا چاہیے۔ نوجوان پیسر کا تجربہ کم لیکن کم از کم اپنی برق رفتاری سے بیٹسمینوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، حسن علی کو بھی باہر بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، ان کی جگہ انگلش کنڈیشنز میں جنید خان کی فارم چیک کرنا غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہدف بڑا ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی اننگز کی بہتر پلاننگ کر کے جیت کے امکانات روشن رکھے،فخرزمان کی سنچری اپنی جگہ، بابر اعظم نے بھی کردار بخوبی نبھایا جبکہ آصف علی پاکستان ٹیم میں پاور ہٹر کی کمی پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ان کو انگلینڈ سے سیریز کے باقی تمام میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد، فہیم اشرف اور عماد وسیم میں سے کوئی ایک بھی چند گیندوں کو باؤنڈری کے پار بھیجنے میں کامیاب ہوجاتا تو پاکستان میچ جیت سکتا تھا،بہرحال ان غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *