اہم خبریں

ایک طرف آئی ایم ایف تو دوسری طرف حکومت نے سٹیٹ بینک سے اتنا قرض لے لیا کہ یقین کرنا مشکل

ایک طرف آئی ایم ایف تو دوسری طرف حکومت نے سٹیٹ بینک سے اتنا قرض لے لیا کہ یقین کرنا مشکل

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے 345ارب روپے کم رہیں،اخراجات پورے کرنے کیلئے حکومت نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے ایک ہفتے کے دوران مزید 121 ارب روپے کا قرض لے لیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے 120 ارب 99 کروڑ روپے کا نیا قرض لیا، نئے قرض سے کمرشل بینکوں کا93ارب 81کروڑ روپے کا قرض واپس کیا گیا، جبکہ27ارب 18کروڑروپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے۔

رواں مالی سال اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 32کھرب 23 ارب 34 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے، جوگزشتہ سال اس عرصے سے 150فیصد زیادہ ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *