اہم خبریں

’3لوگوں نے ہوائی جہاز کوہائی جیک کرلیا ہے، اور میں ان پر حملہ کرنا چاہتا ہوں‘ ہوائی جہاز کے مسافر کا اپنے گھر والوں کو فون

’3لوگوں نے ہوائی جہاز کوہائی جیک کرلیا ہے، اور میں ان پر حملہ کرنا چاہتا ہوں‘ ہوائی جہاز کے مسافر کا اپنے گھر والوں کو فون

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نائن الیون کے سانحے میں یونائیٹڈ فلائٹ 93کو بھی ہائی جیک کیا گیا تھا۔ اب اس پرواز میں سوار ایک مسافر کی کہانی ایک نئی کتاب میں بیان کی گئی ہے جس نے ایسی جرا¿ت مندی کا مظاہرہ کیا کہ ہائی جیکروں کی مذموم منصوبہ بندی خاک میں ملا دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز نیوارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور اسے سین فرانسسکو پہنچنا تھا لیکن رات میں اسے 4ہائی جیکروں نے ہائی جیک کر لیا۔ اس میں 33مسافر سوار تھے جن میں سے ایک 30سالہ جیرمی گلیک بھی تھا جو سابق نیشنل جوڈو چیمپین تھا۔

جب ہائی جیکرز نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا اور ایک ایئرہوسٹس کو بھی قتل کر دیا تب جیرمی اور دیگر چند مسافروں نے مل کر ہائی جیکروں کو قابو کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کے بعد جیرمی نے اپنی اہلیہ لیز کو فون کیا اور کہا کہ ”ہمارے طیارے کو ہائی جیک کر لیا گیا ہے اور میں ہائی جیکرز پر حملہ کرنا چاہتا ہوں۔“ اس پر اس کی اہلیہ نے کہا کہ ”تم بہادر ہو، تم بہت طاقتور ہو، تمہیں یہ کام ضرور کرنا چاہیے۔“

کتاب کا مصنف لکھتا ہے کہ ”اپنے شوہر کو یہ بات کہتے ہوئے لیز رو رہی تھی لیکن اس کی ان باتوں سے جیرمی کو بہت حوصلہ ملا۔ اور اس نے دیگر مسافروں کے ساتھ مل کر کاک پٹ میں موجود ہائی جیکرز پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے طیارہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے شینکسوائیل میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ہائی جیکرز اسے واشنگٹن لیجا کر کیپیٹل ہل (Capitol Hill)سے ٹکرانا چاہتے تھے لیکن جیرمی اور دیگر مسافروں کی جرا¿ت مندی نے ہائی جیکرز کو ان کے مقصد میں ناکام کر دیا۔“ واضح رہے کہ اس طیارے میں سوار 33مسافر، عملے کے 6اراکین اور چاروں ہائی جیکرز موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *