اہم خبریں

سٹوڈنٹ ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے 3 ایجنٹ گرفتار

سٹوڈنٹ ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے 3 ایجنٹ گرفتار

لاہور (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی سٹوڈنٹ ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گروہ کے 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان نے تین نوجوانوں کو جعلی سٹوڈنٹ ویزوں پر پولینڈ بھیجنے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں سے فی کس 15 لاکھ روپے وصول کیے۔
طلباء کے مطابق ہمیں جعلی سٹوڈنٹ ویزے لگا کر دیئے گئے۔ آفاق، فیضان اور سلام کے مطابق پولینڈ ایئر پورٹ پہنچے تو ویزے جعلی ہونے پر ہمیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *