اہم خبریں

وہ لڑکی جو کال سنٹر میں کام کرتی تھی لیکن سلمان خان کی نظر پڑتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئن بن گئی

وہ لڑکی جو کال سنٹر میں کام کرتی تھی لیکن سلمان خان کی نظر پڑتے ہی بالی ووڈ کی ہیروئن بن گئی

ممبئی (نمائندہ خصوصی) سلمان خان کو بالی ووڈ کا گاڈ فادر کہا جاتا ہے ، انہوں نے کئی لڑکوں اور لڑکیوں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا جن میں سے ایک زرین خان بھی ہیںجو آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ زرین خان نے سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’ ویر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا لیکن بعض فلموں میں اپنے بولڈ کرداروں کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنی رہیں۔ زرین خان کے والدین کی ان کے بچپن میں ہی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے باعث اداکارہ کو ایک کال سنٹر میں نوکری بھی کرنا پڑی تھی۔

زرین خان کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ وہ ایک میڈیکل کی پڑھائی کر رہی تھیں لیکن اسی دوران سلمان خان کی ان پر نظر پڑی اور ان کی قسمت بدل گئی۔ سلمان خان نے زرین خان کو پہلی بار فلم ’ یوراج‘ کے سیٹ پر دیکھا تو انہیں اس لڑکی میں راجکماری کی جھلک نظر آئی۔ بعد ازاں سلمان خان نے زرین خان کو فلم ویر میں کاسٹ کرلیا جس سے ان کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *