بلاول بھٹو زرداری جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے میدان عمل میں آگئے

بلاول بھٹو زرداری جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے میدان عمل میں آگئے

کراچی (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ میں ہونے والی قانون سازی جیل اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہوگا، ایسا نہ ہوکہ جیل میں داخل ہونیوالا گمراہ قیدی پختہ مجرم بن کر نکلے ۔

جیونیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیلوں کا سواسو برس پہلے کا نظام قابل عمل نہیں رہا، سماج سے دوبارہ جوڑنے کے لئے قیدیوں کی بحالی کی ضرورت ہے تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والی قانون سازی جیل اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہوگا،ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ جیل میں داخل ہونےوالاگمراہ قیدی نوجوان پختہ مجرم بن کرجیل سے نکلے ۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *