اہم خبریں

5 دن قید کی سزا پانے والے پان فروش کو عدالت نے معافی مانگ کر 6 سال بعد رہا کردیا

5 دن قید کی سزا پانے والے پان فروش کو عدالت نے معافی مانگ کر 6 سال بعد رہا کردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 5 دن قید کی سزا پانے والے ملزم کو 6 سال بعد رہا کردیا گیا۔

لاہور کے پان فروش جمشید کو احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2013 میں 5 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کے خلاف پان فروش نے اپیل کی تھی لیکن اس کی اپیل پر فیصلہ ہونے میں 6 سال کا عرصہ لگ گیا۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے نچلی عدالت کے غلط فیصلے اور سست عدالتی نظام پر جمشید سے معافی مانگی اور انہیں باعزت بری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جمشید کو غلط سزا سنائی گئی تھی ، عدالت اپیل کنندہ کی تکلیف کا مداوا نہیں کرسکتی۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *