اہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے کا اضافہ ، ن لیگ اور پی پی دور میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے کا اضافہ ، ن لیگ اور پی پی دور میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان افتخار درانی نے پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی تفصیلات جاری کردیں۔

ترجمان وزیر اعظم افتخار درانی کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت (2008-2013) کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 64 سے 96 روپے کا ہوا۔ ن لیگ دور نے اپنے دور حکومت (2013-2018)میں ڈالر کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کیا۔ گزشتہ دور حکومت میں ڈالر 96 سے 122 روپے کا ہوا

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ آج (جمعہ کو) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 149 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *