اہم خبریں

ملک وقوم کا مفاد سیاسی فائدے سے بالا ترہے ،وزیراعظم کاقومی اداروں کی تنظیم نو کا اعلان

ملک وقوم کا مفاد سیاسی فائدے سے بالا ترہے ،وزیراعظم کاقومی اداروں کی تنظیم نو کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے ، مشکل معاشی حالات سے جلد نکل آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے بابر اعوان نے ملاقات کی ، ملاقا ت میں اہم قانونی اورآئینی امور پر گفتگو کی گئی ،وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک و قوم کا مفاد سیاسی مفاد سے بالاتر ہے ، مشکل معاشی حالات سے جلد نکل آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے پر ہے، ہم نے اہم فیصلے کئے ہیں چند ماہ میں بہتر نتائج آئیں گے ،قومی اداروں کی تنظیم نو سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ یں گے ۔

اس موقع پر بابر عوان کا کہنا تھاکہ حالیہ سروے اور عوامی رائے تحریک انصاف کی حکومت کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل کوجس بے درد ی سے لوٹا گیا ،اس کاحساب دینا ہوگا۔

About The Author

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *